آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رہی تو مذاکرات کا دوسرا دور مشکل، ماہرین
شیعیت نیوز : سفارتی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز کی بندش ختم نہیں کرتا، اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور صدر یو این سکیورٹی کونسل منیر اکرم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی نسبت سیز فائر کا زیادہ امکان موجود ہے۔
ادھر ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت نہ روکی گئی تو خطے کے مزید ممالک نشانہ بن سکتے ہیں، راشد محمود سومرو
سفارتی اور دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز کی بندش ختم نہیں کرتا، اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔







