یورینیم منتقلی ناممکن، ہرمز پر ٹول ٹیکس اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی

20 اپریل, 2026 11:12

شیعیت نیوز : ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کا تینوں محاذوں پر دبنگ اور دوٹوک موقف

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے متعدد اہم معاملات پر سخت اور واضح بیانات دیے ہیں۔

ایٹمی مواد کی منتقلی پر: بقائی نے ٹرمپ کے افزودہ یورینیم کی امریکہ منتقلی کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ موضوع نہ کبھی مذاکرات کی میز پر تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یورینیم کی منتقلی ایران کے لیے کبھی آپشن رہا ہی نہیں۔ افزودہ مواد کی حفاظت ایران کی ریڈ لائن ہے۔

آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس اور کنٹرول: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کلاس کے آبنائے ہرمز کھولنے کے مطالبے پر بقائی نے سخت جواب دیا کہ ہمارا لہجہ تمسخر کا نہیں بلکہ سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کو صرف اپنے مفاد کے لیے استعمال نہ کریں۔ بقائی نے واضح کیا کہ جب تک ایران کی بندرگاہوں اور جہازوں کو خطرہ رہے گا، ہرمز میں معمول کی آمد و رفت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایران اب ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز سے سیکیورٹی کلیئرنس اور ‘پاسیج فیس’ لینے پر بضد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمز کو کھولنا ایک سابقہ معاہدے کا حصہ تھا جس سے امریکہ نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے خود ہی انحراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موساد نیٹ ورک کا خاتمہ: تہران میں دو ‘ہائی پروفائل’ ایجنٹوں کو پھانسی!

دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سودے بازی نہیں: جب بقائی سے پوچھا گیا کہ کیا ایران اپنے میزائل پروگرام پر کوئی رعایت دے گا، تو انہوں نے اسے ایک ‘عجیب سوال’ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بیان جنرل ماجد موسوی کے اس عزم کی تائید کرتا ہے کہ ایران کی بقا اس کے اپنے میزائلوں اور عوام میں ہے، نہ کہ کسی امریکی ضمانت میں۔ اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: یا تو وہ بحری ناکہ بندی ختم کرے، یا پھر ہرمز کے مستقل بند ہونے اور خطے میں تیل کے بحران کے لیے تیار رہے۔

12:40 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔