مصر اور پاکستان کی سرگرم ثالثی، ایران-امریکا معاہدے کی امید

20 اپریل, 2026 10:33

شیعیت نیوز : مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا کہنا ہے کہ مصر اور پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک حتمی معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں ’’انتہائی سرگرم‘‘ ہیں۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق ترکیہ میں منعقدہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں اس پیش رفت کے لیے پُرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے امریکی بحری جہازوں پر ڈرون حملے

صرف خطہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا اس تنازع کے جاری رہنے سے متاثر ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک پیش رفت کے لیے بھرپور سفارتی دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے اور ایک جامع معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔

12:06 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔