ایران کے امریکی بحری جہازوں پر ڈرون حملے
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے امریکی بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔ امریکی حملے کے ردعمل میں ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے جس تجارتی جہاز پر حملہ کیا، وہ چین سے ایران آ رہا تھا، ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوج کے بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کی مسلح دہشتگردی کا بہت جلد جواب دینگے، ترجمان خاتم الانبیا بریگیڈ
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل کی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فوج نے ایک ایرانی جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا، امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے پر ایرانی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔







