امریکی فوج کی مسلح دہشتگردی کا بہت جلد جواب دینگے، ترجمان خاتم الانبیا بریگیڈ

20 اپریل, 2026 10:26

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے امریکا کی جانب سے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ کے مطابق امریکا نے جس تجارتی جہاز پر حملہ کیا، وہ چین سے ایران آ رہا تھا، بیان میں ایرانی فوج نے واضح کیا کہ ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔ ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوج کے بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سفیر کا دوٹوک مؤقف: ناکہ بندی کے ساتھ سفارتکاری ناقابلِ قبول

یاد رہے کہ امریکا نے ایرانی بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کر لیا، امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا، جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

12:06 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔