ایرانی سفیر کا دوٹوک مؤقف: ناکہ بندی کے ساتھ سفارتکاری ناقابلِ قبول

20 اپریل, 2026 10:24

شیعیت نیوز : پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے ساتھ سفارتکاری کا دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ آپ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے، ناکہ بندی کو مزید سخت بنا کر، ایران کو مزید جنگی جرائم کی دھمکیاں دے کر، غیر معقول مطالبات پر اصرار کرتے ہوئے اور محض بیانات کے ذریعے خود کو سفارتکاری کا داعی ظاہر نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران-امریکا مذاکرات میں پیشرفت، مگر فاصلے برقرار: قالیباف

اپنے بیان میں ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی، اس وقت تک کشیدگی اور خطرات کی صورتحال بھی برقرار رہے گی۔

12:06 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔