ایران-امریکا مذاکرات میں پیشرفت، مگر فاصلے برقرار: قالیباف

20 اپریل, 2026 10:21

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔ ایک انٹرویو میں باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن ایران پر حملے کے اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکا، وہ ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھتا تھا، ایران 2 سے 3 روز میں ہتھیار ڈال دے گا، ہم نے 40 روز جنگ لڑی، دشمن سمجھتا تھا ایران بھی وینزویلا جیسا ہوگا، یہ بھی نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام، کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکا نے ناکابندی کا اعلان کیا، جو ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، مگر ہم نہیں؟ یہ ناممکن ہے۔ قالیباف نے یہ بھی کہا کہ امریکی مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھیں، اگر امریکی مائن سویپر آگے بڑھے تو ہم یقینی طور پر فائرنگ کریں گے۔

12:06 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔