لاہور میں رہبر انقلاب کے چہلم پر تعزیتی ریفرنس 22 اپریل کو منعقد ہوگا

19 اپریل, 2026 17:29

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعة المنتظر لاہور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کے چہلم کے سلسلے میں 22 اپریل دوپہر 2 بجے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا، جس کی صدارت رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے۔

جبکہ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ جواد نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، المصطفیٰ لائرز فورم، امامیہ آرگنائزیشن، وفاق المدارس الشیعہ سے ملحقہ دینی تعلیمی اداروں، علماء، خطباء اور ذاکرین کے نمائندگان خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ظلم نے دنیا کو بیدار کر دیا، ٹرمپ کی تنہائی کی بڑی وجہ یہی ہے، علامہ ریاض نجفی

جبکہ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر اور ڈی جی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ مقررین آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ سے اظہار تعزیت اور ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

7:12 شام اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔