ایران کی مزاحمت نے امت مسلمہ میں نیا جذبہ بیدار کیا، علامہ مقصود علی ڈومکی

19 اپریل, 2026 17:26

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت و صوبائی آرگنائزر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے مقابل جس جرات، استقامت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، اس نے پوری دنیا کے مظلوموں بالخصوص امت مسلمہ میں ایک نیا ولولہ، جوش اور بیداری پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا استکباری قوتوں خصوصاً امریکا و اسرائیل کی ذلت و رسوائی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے اور امریکہ و اسرائیل کی حقیقت اور ظالمانہ مکروہ کردار عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر سیاسی، سماجی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دلدار ٹاؤن میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اصغریہ علم و عمل تحریک کے رہنماء زوار دلدار علی گولاٹو، ٹالانی قبیلہ کی معزز شخصیت ریٹائرڈ ڈی ایس پی اکبر علی ٹالانی، معروف سماجی رہنماء میر غازی خان ڈومکی، میر گنہور خان، کونسلر میر گل محمد خان ٹالانی سمیت دیگر معزز شخصیات سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، اتحاد امت ملکی و عالمی صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔ جیکب آباد میں امن و امان کی صورتحال اور برادری کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مسئلہ قیادت کا نہیں، اطاعت کا ہے، علامہ سید سبطین سبزواری

انہوں نے مزید کہا کہ اہل حق نے خداوند تبارک و تعالیٰ پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے ظالم استکباری و استعماری طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، اور یہی صبر و استقامت کامیابی کی ضمانت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ کفر و استکبار کے خلاف متحد و متفق ہو رہی ہے، جو ایک خوش آئند اور امید افزا پیش رفت ہے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مظلوم اقوام کی حمایت، حق و صداقت کی آواز بلند کرنا، اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ملاقات میں ڈومکی قبیلے کی معزز شخصیت، حاجی شاہ مراد خان ڈومکی، میر مظفر خان ٹالانی، نثار احمد گورگیج، استاد عبدالفتاح، منصب علی اور جمیل احمد ٹالانی بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں 19 اپریل کو جیکب آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس پر بھی مشاورت کی گئی۔

7:05 شام اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔