قالیباف کا ‘پاور ڈپلومیسی’ اعلان: "میزائل ہوں یا مذاکرات، ہم شہادت کے لیے تیار ہیں!”
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دشمن کے تمام منصوبوں کا کچا چٹھا کھول دیا ہے؛ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کا اصل ہدف ایران میں رجیم چینج اور ملک کو وینزویلا بنا کر اس کے تیل کی نیلامی کرنا تھا، لیکن وہ اس میں عبرتناک حد تک ناکام رہے۔ قالیباف نے واشنگٹن کو دو ٹوک پیغام دیا: "تمہارے پاس پیسہ اور ٹیکنالوجی زیادہ ہو سکتی ہے، لیکن اس غیر متناسب جنگ (Asymmetric War) میں تم تزویراتی طور پر ہار چکے ہو”۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ نعیم قاسم کا ‘لیطانی چیلنج’: ایک لاکھ صیہونی فوجی 45 دن میں بھی ناکام!
قالیباف کا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو دیا گیا جواب "پہلے اعتماد بحال کرو” دراصل واشنگٹن کی ساکھ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ میدانِ جنگ، گلی کوچوں اور سفارت کاری کے محاذ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں؛ جب تک میدان میں طاقت ہے، تب تک میز پر حقوق کا تحفظ ممکن ہے۔







