شیعیت نیوز: ایرانی خبر ایجنسی تسنیم خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے ابھی تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔ تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ایران کے خلاف "بحری ناکہ بندی” کے بیان اور مذاکرات کے دوران امریکیوں کے حد سے زیادہ مطالبات، جو دونوں فریقوں کے درمیان حالیہ رابطوں میں بھی جاری ہیں، کے باعث ایران نے تاحال نئے مذاکراتی دور پر اتفاق نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : گلگت میں رہبرِ معظم کے چہلم پر عظیم الشان اجتماع، عوام کی بھرپور شرکت
ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے جاری رہنے کے لیے امریکہ کی جانب سے غیر ضروری اور حد سے زیادہ مطالبات کا نہ ہونا ایک بنیادی شرط ہے، بصورت دیگر وہ طویل، تھکا دینے والے اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ تسنیم کے مطابق، یہ مؤقف پاکستانی ثالث کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچا دیا گیا ہے۔