شیعیت نیوز : گلگت: عظمتِ شہداء و عزمِ وفا کے عظیم الشان اجتماع چہلم رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے حوالے سے منعقدہ پروگرام، بمقام شاہی پولو گراؤنڈ گلگت میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آقائے سید راحت و سکردو کی قیادت، آغا باقر الحسینی، نومل اور استور کی قیادت سمیت تمام قائدین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ دور دراز علاقوں سے عوام کے قافلے جوش و جذبے کے ساتھ پہنچ رہے ہیں اور برف پوش فضاؤں میں مومنین کی بھرپور شرکت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ دشمن کو نئی شکست دینے کیلئے تیار ہے: رہبر معظم
گلگت: قائدِ امت شہید امام خامنہ ای کے چہلم کی مناسبت سے ”عظمتِ شہداء و عزمِ وفا“ اجتماع شاہی پولو گراؤنڈ میں جاری ہے۔
عوام کا جمِ غفیر شریک ہے۔