شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج، بالخصوص بحریہ، خطے میں کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت مستعد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز پر کوئی محاصرہ قبول نہیں، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا: باقر قالیباف
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بنا رہا ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔