آبنائے ہرمز پر کوئی محاصرہ قبول نہیں، ایران دباؤ میں نہیں آئے گا: باقر قالیباف

19 اپریل, 2026 11:02

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کوئی محاصرہ قبول نہیں اور کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا نظام نئے قواعد کے تحت کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز ایران کا اسٹریٹجک ٹول ہے، جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بیانات مارکیٹ اور سیاسی شو کے لیے ہیں، امریکی بیانات زمینی حقیقت سے مختلف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدارتی معاون کی وارننگ: وعدہ خلافی پر سخت ردعمل کا عندیہ

مذاکراتی ٹیم اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں، ٹیم کے خلاف ریڈ لائنز عبور کرنے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ محمد باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم پر جھوٹے الزامات عائد کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، مذاکراتی عمل مکمل طور پر رہبر انقلاب کی ہدایات کے فریم ورک کے اندر ہے، رہبر انقلاب کی ہدایات ہی مذاکراتی ٹیم کے لیے حتمی گائیڈ لائنز ہیں۔

1:09 شام اپریل 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔