ایران کی واضح تردید: افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنے کا دعویٰ مسترد
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران نے افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے پر اتفاق نہیں کیا، افزودہ یورینیم ہمارے لیے ایرانی سرزمین کی طرح مقدس ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا فیصلہ: آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسداران انقلاب کی اجازت لازمی
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے حوالے سے سامنے آنے والے بیان میں اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ افزودہ یورینیم کسی بھی حالت میں کہیں بھی منتقل نہیں کی جائے گی۔







