ایران کا فیصلہ: آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسداران انقلاب کی اجازت لازمی

18 اپریل, 2026 01:53

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت لازمی قرار دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو پاسداران انقلاب سے اجازت لینا ہوگی، صرف تجارتی جہاز ہی آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق فوجی جہازوں کے آنے اور جانے پر اب بھی پابندی برقرار ہے، تمام نقل و حرکت ایرانی نیوی کی اجازت سے ہی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد کو محدود کرنا ضروری ہے، سابق امریکی عہدیدار

پاسداران انقلاب کے مطابق یہ اقدام جنگ بندی برقرار رکھنے کے معاہدے کے تحت کئے جا رہے ہیں۔

3:49 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔