ایران اور امریکا میں اختلافات برقرار، جوہری معاملات پر مذاکرات کی ضرورت برقرار
شیعیت نیوز : ایک سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اہم اختلافات ابھی باقی ہیں، ان میں جوہری معاملات اور سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت شامل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھولنا امریکا، ایران جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع سمیت آنے والے دنوں میں ایک ابتدائی ڈیل ہوسکتی ہے، ابتدائی ڈیل پابندیاں ہٹانے، جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول پر بات چیت کیلئے اسپیس پیدا کرسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا مؤقف: عارضی جنگ بندی نہیں، خطے میں مستقل حل ناگزیر
سینیئر ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم ہوتے ہیں تو ایران دنیا کو اپنے جوہری کام کی پرامن نوعیت کا یقین دلانے کیلئے تیار ہے۔







