امریکہ نے ایران پر بمباری میں روزانہ 500 ملین ڈالر ضائع کیے، نیویارک میئر زہران ممدانی

17 اپریل, 2026 11:18

شیعیت نیوز : زہران ممدانی، نیویارک کے میئر کا دبنگ بیان: "ہمارے ملک نے ایران پر بمباری کرنے میں روزانہ 500 ملین ڈالر ضائع کیے!”

نیویارک شہر کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی نے ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران پر بمباری کرنے میں روزانہ کم از کم 500 ملین ڈالر خرچ کیے۔

انہوں نے کہا: "ذرا تصور کریں اگر یہ رقم ہم نے محنت کشوں کی زندگی بہتر بنانے پر خرچ کی ہوتی، تو ہم کتنے اساتذہ بھرتی کر سکتے تھے، کتنے پبلک ہاؤسنگ یونٹ بنا سکتے تھے، کتنے پلوں اور سڑکوں کی مرمت کر سکتے تھے۔”

یہ بھی پڑھیں : بلومبرگ: مغربی انٹیلی جنس کا اعتراف، ایران نے جنگ سے پہلے کی منصوبہ بندی سے امریکی اسرائیلی حملوں کے اثرات ختم کر دیے

34 سال کی عمر میں نیویارک کے میئر بننے والے زہران ممدانی نے انتخابی مہم میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ، یونیورسل چائلڈ کیئر اور کرائے میں کمی جیسے عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی تھی۔ انہوں نے ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں اور اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

12:48 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔