بنت جبیل میں اسرائیلی فوج کو دھچکا، بٹالین 52 کا کمانڈر شدید زخمی

16 اپریل, 2026 12:53

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں جاری جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کو ایک بڑا دھچکا لگنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں بٹالین 52 کا کمانڈر شدید زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کمانڈر کو رمبام ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں پیراشوٹ بریگیڈ کے متعدد فوجی، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی اپنے زخمی اور ہلاک اہلکاروں کو نکالنے کے لیے علاقے میں داخل ہوئے، جہاں انہیں اچانک حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

مبصرین کے مطابق بنت جبیل کا محاذ اسرائیلی فوج کے لیے مسلسل مشکلات پیدا کر رہا ہے اور وہاں کی صورتحال انتہائی حساس اور پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قیادت جنوبی لبنان میں سیکیورٹی زون قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم زمینی حقائق اس حکمت عملی کے لیے چیلنج بن رہے ہیں۔

2:59 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔