فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ

16 اپریل, 2026 12:43

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ پیشرفت ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے اور عظیم دو طرفہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ قبول نہیں کرے گا: ایرانی صدر

ادھر خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ایک جانب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں جبکہ دوسری جانب آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم بات چیت میں مصروف ہیں۔

مبصرین کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کی ترسیل میں مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے لیے ایسی بنیاد تیار کی جا رہی ہے جس سے مستقبل میں کامیابی کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔

2:41 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔