علامہ علی حسنین حسینی کی ہزار گنجی کے زخمیوں کی عیادت، مالی معاونت بھی فراہم

16 اپریل, 2026 12:28

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں گزشتہ دنوں ہزار گنجی میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

متاثرین کی مالی معاونت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ علامہ علی حسنین کے جاری بیان کے مطابق انہوں نے واقعہ ہزار گنجی کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ اور ایریا ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور حوصلہ افزا کلمات کے ذریعے ان کے دلوں میں امید اور استقامت کی روح تازہ کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

اس موقع پر انہوں نے متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اسی دوران انہوں نے ان کے علاج معالجے سے متعلق ضروری سہولیات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار ادا کیا تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی صحت کی بحالی پر توجہ دے سکیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان دہشت گرد عناصر کو نیست و نابود فرمائے جو اس افسوسناک واقعے میں ملوث ہیں، اور مظلوموں کو صبر، سلامتی اور کامل شفا عطا فرمائے۔

اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنما سید مہدی حسینی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے رہنما حاجی الطاف حسین اور حاجی دولت حسین سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

2:24 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔