امریکی ناکہ بندی ناکام، 24 گھنٹوں میں 20 جہاز ہرمز سے گزر گئے

15 اپریل, 2026 13:26

شیعیت نیوز : ایک امریکی جریدے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 سے زائد تجارتی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز پر سخت نگرانی اور مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل United States Central Command (سینٹ کام) نے کہا تھا کہ ہرمز کی بندش کے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 6 بحری جہازوں کو واپس بھیج دیا گیا جبکہ کوئی بھی ایرانی جہاز اس راستے سے نہیں گزر سکا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران کے خلاف چار اہم محاذوں پر ناکامی کا شکار: نیویارک ٹائمز

سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے لیے 10 ہزار سے زائد سیلرز، میرینز اور ایئر مین تعینات کیے گئے ہیں، جو اس اہم بحری گزرگاہ پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی خاص طور پر ایران کی بندرگاہوں کی طرف آنے جانے والے جہازوں پر لاگو ہے۔

امریکی فوجی حکام نے مزید بتایا کہ ایران کے علاوہ خلیج کی دیگر تمام بندرگاہیں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں، تاہم ایران سے متعلق نقل و حرکت کو محدود کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق متضاد دعوؤں نے اس صورتحال کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے، اور یہ عالمی تجارتی راستوں، تیل کی ترسیل اور خطے کی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

3:19 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔