پشاور میں ایرانی قونصل جنرل سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے وفد کی ملاقات
شیعیت نیوز : پشاور میں ایران کے قونصل جنرل کے ساتھ ایران کی فتحِ مبین کے حوالے سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان کی قیادت میں ایک وفد نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اور قونصل جنرل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے ایران کی حالیہ کامیابی فتحِ مبین پر مبارکباد پیش کی اور ایران کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران جنرل سیکرٹری جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا وسطی نے کہا کہ مسلم دنیا میں ایسے مواقع امتِ مسلمہ کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور عالمی سطح پر ظلم و جارحیت کے خلاف مضبوط پیغام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کو باہمی اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ مشترکہ چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ جاری ہے، قوم کو اختلافات ختم کر کے متحد ہونا ہوگا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
ملاقات کے اختتام پر ایران کے شہداء اور زخمیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔







