خلیجی بندرگاہوں پر ایران کا دوٹوک مؤقف، “یا سب کے لیے یا کسی کے لیے نہیں”

13 اپریل, 2026 16:23

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور بحری قزاقی کے مترادف ہیں۔

ترجمان ایرانی افواج کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد معاہدہ چند انچ دور رہ گیا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عراقچی

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج فارس اور خلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

8:45 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔