اسلام آباد معاہدہ چند انچ دور رہ گیا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عراقچی
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں معاہدہ ہونے والا تھا لیکن امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بن گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے 47 سالوں کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر گہری بات چیت ہوئی۔ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے نیک نیتی سے مذاکرات میں شرکت کی اور نیک نیتی سے امریکا کے ساتھ بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں : نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کرینگے، باقر قالیباف
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے، امریکا نے زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور اہداف بدل دیے۔
انہوں نے کہا کہ نیک نیتی کا جواب نیک نیتی اور دشمنی کا جواب دشمنی ہوتی ہے۔







