نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کرینگے، باقر قالیباف

13 اپریل, 2026 16:13

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد ہی آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کیا کریں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بیان پر طنزیہ انداز میں کہا کہ خبردار ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا اعلانِ جنگ، آبنائے ہرمز میں بارود کی بو

باقر قالیباف نے کہا کہ کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی دھمکیوں کا ہمارے لوگوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا، آپ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔

5:52 شام اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔