ٹرمپ کا اعلانِ جنگ، آبنائے ہرمز میں بارود کی بو

12 اپریل, 2026 18:25

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں نئی جارحیت کی دھمکی دے کر ایک بار پھر خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ٹرمپ کی یہ مہم جوئی ناکام ہونے والی ہے کیونکہ تہران نے واضح کر دیا ہے کہ ہرمز میں کسی بھی غیر ملکی جنگی جہاز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بریکنگ رپورٹس بتا رہی ہیں کہ ٹرمپ اب نیٹو اور عرب ممالک کو اپنی اس مہم جوئی میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برطانیہ (اسٹارمر کے خلیجی دوروں کے بعد) ٹرمپ کا ساتھ دے سکتا ہے، مگر یورپی یونین کے دیگر ممالک (جرمنی، فرانس، اٹلی) ایک نئی جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے اور سفارتی حل کی بھیک مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ کا واضح پیغام: آبنائے ہرمز قطعی نگرانی اور انتظام کے تحت ہے، جنگی جہاز داخل ہونے کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا

خلیجی ممالک اس وقت "چکی کے دو پاٹوں” کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ امریکہ کے "سیکیورٹی امبریلا” پر بھروسہ کرتے ہیں، مگر ایرانی میزائلوں سے شدید خوفزدہ ہیں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ٹرمپ کی اس مہم جوئی کو سراہ سکتے ہیں، مگر وہ کبھی بھی ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیں گے۔ وہ ٹرمپ کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے کترائیں گے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تہران کا پہلا جواب ان کی آئل ریفائنریوں پر گرے گا۔

8:03 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔