جرمنی میں جے ڈی وینس کا سرپرائز اسٹاپ: رامسٹائن ایئربیس پر ایران پر ممکنہ فضائی حملے کی تیاری؟

12 اپریل, 2026 17:59

شیعیت نیوز : جرمنی میں جے ڈی وینس کا "سرپرائز اسٹاپ”: رامسٹائن میں کیا پکا؟

جرمن اخبار ‘بلڈ’ (BILD) کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واشنگٹن واپسی کے دوران جرمنی میں قائم امریکی ایئربیس رامسٹائن (Ramstein) پر ایک غیر متوقع اور unplanned قیام کیا۔

یہ محض ایندھن بھروانے کا وقفہ نہیں تھا، بلکہ یورپ میں موجود امریکی کمانڈروں کو ایران پر ممکنہ فضائی حملے (Aerial Strike) کے لیے "گرین سگنل” دینے کی ایک ہنگامی کوشش تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شامی وزارت داخلہ بمقابلہ حزب اللہ: “ربی مائیکل خوری” قتل کی کوشش کا دعویٰ، حزب اللہ نے یکسر مسترد کر دیا

وینس اسلام آباد سے جو "ناکامی” لائے تھے، اسے اب وہ رامسٹائن میں بیٹھ کر "عسکری مہم جوئی” میں بدلنا چاہتے ہیں۔ یہ دورہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ اب مذاکرات کے بجائے "بندوق” کے ذریعے راستہ کھولنے پر غور کر رہا ہے۔

7:38 شام اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔