شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے مشترکہ فریم ورک اور معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، جس کے باعث مذاکرات بغیر کسی حتمی نتیجے کے ختم ہو گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز اور جوہری حقوق سمیت کئی اہم مسائل مذاکرات میں اختلاف کا باعث بنے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے مشترکہ فریم ورک کی تشکیل کو ممکن نہ ہونے دیا، جس کے نتیجے میں معاہدہ طے نہ پا سکا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا مذاکرات، اہم امور پر اتفاق مگر ڈیل نہ ہو سکی: اسماعیل بقائی
اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کے خاتمے جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کے مکمل خاتمے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ان کے مطابق ضروری ہے کہ دوسرا فریق غیر ضروری اور غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے۔