ایران امریکا مذاکرات، اہم امور پر اتفاق مگر ڈیل نہ ہو سکی: اسماعیل بقائی

12 اپریل, 2026 08:22

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا میں کئی امور پر اتفاقِ رائے ہوا، تاہم دو سے تین نکات پر اختلاف برقرار ہے، جس کے باعث معاہدہ نہ ہو سکا۔

ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک ملاقات میں معاہدے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے، دونوں فریق کچھ معاملات پر اتفاق تک پہنچ گئے تھے جبکہ دیگر امور پر نکتۂ نظر میں اختلاف موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ قومی مفادات کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کا یہ دور گزشتہ ایک سال میں سب سے طویل رہا، جو 24 سے 25 گھنٹے تک جاری رہا۔ ان کے مطابق یہ توقع نہیں ہونی چاہیے تھی کہ ایک ہی نشست میں کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا مذاکرات، اہم امور پر اتفاق مگر ڈیل نہ ہو سکی: اسماعیل بقائی

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ان کے خیال میں کسی کو بھی فوری معاہدے کی توقع نہیں تھی، ایران خطے میں پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ انہوں نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت، عسکری قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت ایک اہم سفارتی پیش رفت تھی، جس میں مختلف حساس اور اہم معاملات زیر بحث آئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری پروگرام، جنگی ہرجانے اور پابندیوں کے خاتمے جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مکمل امن کے قیام پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔

9:46 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔