ایران کو امریکی بنکر بسٹر بم صحیح سالم حالت میں مل گیا، GBU-39 بم کی ریورس انجینئرنگ کا اعلان
شیعیت نیوز : ایران نے اس جنگ میں 40 ہزار ڈالر مالیت کے امریکی GBU-39 Small Diameter Bomb بنکر بسٹر بم کے صحیح سالم حالت میں ملنے کا اعلان کیا ہے، جو امریکی فضائیہ کی جانب سے فائر کیے جانے کے باوجود نہ پھٹ سکا۔
ایرانی حکام کے مطابق اس بم کو ریورس انجینئرنگ کے ذریعے مقامی سطح پر تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس سے دفاعی ٹیکنالوجی میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
یہ بم 113 کلوگرام وزنی وارہیڈ کے ساتھ تقریباً 60 ناٹیکل میل دور سے فضا میں رہتے ہوئے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد مذاکرات سے قبل ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام
ماہرین کے مطابق اگر اس قسم کی جدید ٹیکنالوجی کو کامیابی سے مقامی سطح پر تیار کر لیا گیا تو اس سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔







