اسلام آباد مذاکرات سے قبل ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام
شیعیت نیوز : ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ وہ ایران امریکا مذاکرات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم جنگ کے دوران اپنی فوج کے ساتھ کھڑے تھے، اسی طرح آج ہم مذاکراتی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم کو مکمل اختیار کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ایرانی جنگجوؤں نے میدانِ جنگ میں کردار ادا کیا، اسی طرح ہم مذاکرات میں شامل نمائندوں کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمی، ایرانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات
نائب صدر نے واضح کیا کہ اگر اسلام آباد میں امریکا کے "امریکا فرسٹ” نمائندوں کے ساتھ مذاکرات ہوتے ہیں تو دونوں ممالک اور دنیا کے لیے ایک فائدہ مند معاہدہ ممکن ہے۔ تاہم اگر "اسرائیل فرسٹ” سوچ رکھنے والے نمائندے سامنے آئے تو کسی معاہدے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسی صورت میں ایران پہلے سے بھی زیادہ بھرپور انداز میں اپنا دفاع جاری رکھے گا۔







