آپ نے ثابت کیا کہ آپ ایک دودھ دینے والی گائے کے سوا کچھ بھی نہیں، سعودی ناقد کا محمد بن سلمان پر طنز

11 اپریل, 2026 11:41

شیعیت نیوز: سعودی حکومت کے شدید ناقد ڈاکٹر حمزہ حسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے سعودی حکام کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ سعودی وزیر خزانہ کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تم پر لعنت ہو، کیا سعودی عرب واقعی شہباز شریف سے یہ چاہتا ہے کہ وہ ثالث کی حیثیت سے ایرانی مذاکرات کاروں پر دباؤ ڈالے اور سعودی مقاصد کی تکمیل کرنے والے پیغامات اُن تک پہنچائے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ وہی سعودی-خلیجی موجودگی ہے جو ایران-امریکا مذاکرات میں ہونی چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ پر امریکا ناقابلِ اعتماد بن گیا، کمیلا ہیرس کی شدید تنقید

حمزہ حسن نے واشنگٹن کے ساتھ ریاض کے رویے پر شدید تنقید کی۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ کیا ڈونلڈ ٹرمپ تمہارا نمائندہ نہیں؟ جیسا کہ وہ خود صاف صاف کہتا ہے۔ کیا تم اس سے مزید سختی کا مطالبہ کر رہے ہو؟ اور کیا وہ صرف اسرائیل کے مفادات نہیں بلکہ تمہارے مفادات کا بھی خیال رکھے؟

انہوں نے اس حقیقت کی جانب بھی اشارہ کیا کہ تمہارے پیسے جنگ میں فتح نہیں دلاتے، نہ ہی مذاکرات کی میز پر کامیابی، کیونکہ مذاکرات کی میز پر جو کچھ ہوتا ہے وہ میدانِ جنگ میں موجود حقیقی طاقت کا محض عکس ہوتا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آپ نے ثابت کیا کہ آپ ایک دودھ دینے والی گائے کے سوا کچھ بھی نہیں جو ایک نئے اسپانسر کی تلاش میں ہیں۔

1:05 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔