ایران جنگ پر امریکا ناقابلِ اعتماد بن گیا، کمیلا ہیرس کی شدید تنقید
شیعیت نیوز: سابق نائب امریکی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی رقیب کمیلا ہیرس نے ایران کے خلاف جنگ پر اظہارِ خیال کیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں شروع سے ہی ایران پر مسلط کردہ اس جنگ کے خلاف تھی۔ اس جنگ کے عالمی خطرات ہیں۔
موجودہ امریکی انتظامیہ اتحادیوں اور بین الاقوامی تعلقات پر یقین نہیں رکھتی، اسی وجہ سے عالمی افق پر امریکا کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی طاقت صرف فوج پر ہی منحصر نہیں بلکہ اس میں سافٹ پاور اور اتحادیوں کا اعتماد بھی شامل ہے، جو اب ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی سخت دھمکی، اسرائیل لبنان پر حملے روکنے پر مجبور
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں امریکا ناقابلِ اعتماد بن گیا ہے۔ اس کا اثر و رسوخ ختم ہو گیا ہے، اور اس اعتبار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگیں گے۔
کمیلا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تو کہتا تھا کہ اس نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دیا، مگر بظاہر وہ ایسا نہ کر سکا اور وہ صرف ایسی بڑھکیں مارنے کا عادی ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں کیے گئے وعدوں کی جانب بھی اشارہ کیا۔ اس بارے میں کمیلا ہیرس نے کہا کہ جہاں اخراجات کم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، وہاں قیمتوں، مہنگائی اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہوا، اور حکومتی وسائل عوام کی بجائے جنگ اور امیروں پر خرچ کیے گئے۔







