امریکہ اور اسرائیل کو غزہ کے بعد ایران میں بھی ہزیمت اٹھانا پڑی، حافظ نعیم
شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں جامع مسجد منصورہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکا-اسرائیل عارضی جنگ بندی معاہدے کے بعد پاکستان کی دنیا بھر میں تحسین ہو رہی ہے، تاہم عالمی سطح پر ملنے والی پذیرائی کے ثمرات کو مؤثر طریقے سے سمیٹنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام ہو، اور عوام سے مہنگائی کا بوجھ ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو غزہ کے بعد ایران میں بھی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ عالمی برادری دو ہفتوں کے سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو لبنان پر بمباری سے روکا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کا کردار قابلِ تحسین، قاسم علی قاسمی
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فرعونی لہجے اور امریکا کے تمام منصوبوں کے باوجود ایران میں حکومت کا تختہ نہیں الٹا جا سکا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایرانی حکومت کی جڑیں عوام میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے بھی انتہائی جرات اور صبر سے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کیا ہے۔







