اسلام آباد مذاکرات: پاکستان کا کردار قابلِ تحسین، قاسم علی قاسمی

11 اپریل, 2026 11:30

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ بندی کے لیے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

ان مذاکرات کے انعقاد کا سہرا سیاسی اور عسکری قیادت کے سر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دن رات کی کاوشوں سے دنیا ایک بڑی تباہی سے بچ گئی ہے، جس کے لیے وزیراعظم اور آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی عزت افزائی میں اضافہ ہوا ہے، اور عالمی امن کی کامیابی کے لیے دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔ ہم پُرامید اور دعاگو ہیں کہ وفاقی دارالحکومت سے امن کا پیغام جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا خطبہ جمعہ، ایران کی مزاحمت کو خراجِ تحسین

قاسم علی قاسمی نے کہا کہ پاکستان کے مثبت اور مصالحانہ کردار پر دوست ممالک خوش ہیں جبکہ بھارت میں صفِ ماتم بچھ چکی ہے۔

انہوں نے ایرانی قیادت اور عوام کو بھی جنگ بندی پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا کہ تہران میں لہراتے ہوئے سبز ہلالی پاکستانی پرچم اور تشکرِ پاکستان کے ترانے ہمارے لیے قابلِ فخر اور اطمینان کا باعث ہیں۔

12:57 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔