علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا خطبہ جمعہ، ایران کی مزاحمت کو خراجِ تحسین

11 اپریل, 2026 11:27

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت موسیٰؑ کی قوم کا ایک حصہ دنیا میں فساد پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سارے یہودی برے نہیں ہیں لیکن آج کے صیہونی یہودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں، اور حضرت موسیٰؑ کے دور میں بھی ان کی قوم کے ایک حصے نے اللہ کے نبی کو سخت اذیت پہنچائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحیوں کی قرآن مجید میں تعریف موجود ہے جبکہ حضرت عیسیٰؑ آخری دور میں حضرت امام مہدیؑ کے پیچھے نماز ادا کریں گے۔ ان کے مطابق مسیحی مجموعی طور پر پرامن ہیں، تاہم ان کا ایک حصہ صیہونی عناصر کے ساتھ مل کر دنیا کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران مذاکرات کے لیے تیار مگر امریکا پر اعتماد نہیں، محمد باقر قالیباف

علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان ہمارا فخر ہے اور آج بھی جنگ کے خاتمے اور صلح کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنا کر دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچانے میں کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ خاتم الانبیاء ﷺ کی وفات کے بعد مسلمانوں کے ایک طبقے نے نظامِ غدیر اور امامت کو تسلیم نہیں کیا، جس کے باعث امت میں اختلافات پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل تشیع نے نظامِ غدیر اور امامت کو برقرار رکھا، جس کے باعث آج ان پر ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 12 دن اور اس سال 40 دن کی جنگ میں جو قوت مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہا وہ ایران ہے، اور جس طرح 61 ہجری میں حضرت امام حسینؑ نے اسلام کی نصرت کی، اسی طرح سید علی حسینی خامنہ ای نے اپنی قربانی سے نصرتِ اسلام کی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران کی مزاحمت نے دنیا بھر کے باشعور افراد کو اس کے ساتھ کھڑا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تشیع کو عظمت کے ساتھ ساتھ بڑی ذمہ داریاں بھی حاصل ہو گئی ہیں اور ہمیں اپنے اخلاق کے ذریعے دنیا کو متاثر کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام سلامتی کا درس دیتا ہے اور ایران کی جنگ نے ثابت کر دیا کہ اسلام کے لیے اگر کوئی ڈٹ کر کھڑا ہو سکتا ہے تو وہ اہلِ ولایت ہیں۔

12:54 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔