ایران مذاکرات کے لیے تیار مگر امریکا پر اعتماد نہیں، محمد باقر قالیباف
شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے خیرسگالی کے ساتھ آیا ہے، لیکن امریکا پر کوئی اعتماد نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدے کے لیے تیار ہے۔ محمد باقر قالیباف نے امریکا ایران مذاکرات سے پہلے لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ طے شدہ نکات تھے جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قالیباف کی پرواز میں شہید بچوں کی یاد، “میناب 168” نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا وعدوں کی پاسداری کرے، اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔







