قالیباف کی پرواز میں شہید بچوں کی یاد، “میناب 168” نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی

11 اپریل, 2026 11:23

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی، جس میں نشستوں پر میناب اسکول کے شہید بچوں کی تصاویر اور بستے رکھے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔ یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کے میناب اسکول پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں 168 شہادتیں ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ، ہر محاذ پر تیار رہنے کا اعلان

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایک مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، جس میں جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔

ایرانی حکومت کے مطابق پاکستان پہنچنے والے ایرانی مذاکراتی وفد کے طیارے کا نام حالیہ جنگ کے دوران میناب اسکول سے منسوب کیا گیا ہے۔ "میناب 168” سے مراد بچوں سمیت وہ 168 ایرانی شہری ہیں جو 28 فروری کو ایک میزائل حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اس حملے میں ایران کے شہر میناب میں واقع بچوں کا اسکول "شجرۂ طیبہ” نشانہ بنایا گیا تھا۔ پاکستان پہنچنے کے بعد محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ تصویر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

12:57 شام اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔