ایران کیخلاف 40 روزہ جنگ میں امریکی فضائیہ کے نقصانات

10 اپریل, 2026 18:24

شیعیت نیوز : ایران کیخلاف 40 روزہ جنگ میں امریکی فضائیہ کے نقصانات

ایرانی ذرائع اور تجزیہ کاروں کے مطابق، ایران کے خلاف جاری 40 روزہ جنگ میں امریکی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مختلف رپورٹس اور اعداد و شمار کے مطابق امریکی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی تباہی کی مالیت 5 ارب 721 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

طیاروں کا نقصان:

  • 4 عدد F-15 لڑاکا طیارہ (فی طیارہ 97 ملین ڈالر، ٹوٹل 388 ملین ڈالر)
  • 1 عدد F-35 جنگی طیارہ (مالیت 300 ملین ڈالر)
  • 1 عدد F/A-18E جنگی طیارہ (مالیت 123 ملین ڈالر)
  • 2 عدد A-10 بمبار طیارہ (فی عدد 120 ملین ڈالر، ٹوٹل 240 ملین ڈالر)
  • 9 عدد KC-135 ائیر رفیولر ٹینکر (فی طیارہ 80 ملین ڈالر، ٹوٹل 720 ملین ڈالر)
  • 2 عدد EC-130H طیارہ (فی طیارہ 165 ملین ڈالر، ٹوٹل 330 ملین ڈالر)
  • 2 عدد HC-130 طیارہ (فی طیارہ 100 ملین ڈالر، ٹوٹل 200 ملین ڈالر)
  • 1 عدد E-3 اواکس طیارہ (فی طیارہ 1 ارب ڈالر)

طیاروں کا ٹوٹل نقصان: 3 ارب 301 ملین ڈالر

ہیلی کاپٹروں کا نقصان:

  • 1 عدد UH-60 ہیلی کاپٹر (80 ملین ڈالر)
  • 2 عدد HH-60 ہیلی کاپٹر (فی عدد 80 ملین ڈالر، ٹوٹل 160 ملین ڈالر)
  • 1 عدد CH-47 ہیلی کاپٹر (166 ملین ڈالر)
  • 4 عدد MH-6 ہیلی کاپٹر (فی عدد 13 ملین ڈالر، ٹوٹل 52 ملین ڈالر)

ہیلی کاپٹروں کا ٹوٹل نقصان: 458 ملین ڈالر

ڈرونز کا نقصان:

  • 1 عدد MQ-4C مسلح ڈرون (618 ملین ڈالر)
  • 24 عدد MQ-9 ڈرون (فی ڈرون 56 ملین ڈالر، ٹوٹل 1 ارب 344 ملین ڈالر)

ڈرونز کا ٹوٹل نقصان: 1 ارب 962 ملین ڈالر

امریکی فضائیہ کا مجموعی نقصان: 5 ارب 721 ملین ڈالر

اسرائیلی فضائیہ کے نقصانات:

  • 33 عدد ہرمیس 900 ڈرون (فی ڈرون 120 ملین ڈالر، ٹوٹل 3 ارب 960 ملین ڈالر)
  • 10 عدد ہیرون ڈرون (فی ڈرون 45 ملین ڈالر، ٹوٹل 450 ملین ڈالر)

اسرائیلی نقصان: 4 ارب 410 ملین ڈالر

اگر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ مجموعی فضائی نقصان کو جمع کیا جائے تو کل مالیت 10 ارب 131 ملین ڈالر بنتی ہے، جو پاکستان کی فوج کے ایک سال کے دفاعی بجٹ کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی میڈیا کا انکشاف: ٹرمپ کتے کی طرح التماس کر رہا تھا

ان اعداد و شمار کی مالیت اتنی زیادہ ہے کہ اگر اسے ایک الگ فضائیہ تصور کیا جائے تو یہ دنیا کے کئی اہم ممالک کی مکمل فضائی طاقت کے برابر ہو جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز نے ایران کو دنیا کی چوتھی عالمی طاقت قرار دیا تھا، جو ان نقصانات کو دیکھتے ہوئے بالکل درست لگتا ہے۔ اگر ایرانی ذرائع کی رپورٹس پر یقین کیا جائے تو نقصانات کی شرح اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

8:00 شام اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔