نفیسہ شاہ کی امریکی و صیہونی جارحیت کی مذمت، ایران کی مزاحمت کو خراجِ تحسین

10 اپریل, 2026 08:44

شیعیت نیوز: رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے امریکی و صیہونی رژیم کی جارحیت کی مذمت کی۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ استعمار کے خلاف جنگ میں دنیا ایرانی عوام کی حمایت کر رہی ہے۔ ایرانی عوام کی مزاحمت نے سامراجی منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایرانی سرکاری نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی یہ جنگ جبری اور خودساختہ تھی، جسے امریکی عوام کی شدید مخالفت کا بھی سامنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسلط شدہ جنگ کے خلاف ایران کا ردعمل منصفانہ تھا اور ایرانی عوام کی استقامت بلاشبہ اخلاقی اور بین الاقوامی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس، بلوچستان کے رہنماؤں کا سید علی حسینی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم ایرانی قوم و قیادت کی بہادری، استقامت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے استکبار کے مقابلے میں ثابت قدمی سے مزاحمت کی۔ مزید گفتگو میں انہوں نے جنگ بندی کے لیے سفارتی اقدامات کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے جنگ بندی کے قیام کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال سفارت کاری کے ذریعے حل ہو جائے گی۔ ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی، سیاسی اور عوامی مشترکات موجود ہیں، اور اس جنگ میں ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام عوام اسلامی جمہوریہ ایران کی قربانیوں اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

10:24 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔