ملتان میں تعزیتی ریفرنس، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

10 اپریل, 2026 08:28

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیرِانتظام اور ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای اور اُن کے رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید آرائیں، صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، سینیئر نائب صدر و رہنما شیعہ علماء کونسل بشارت عباس قریشی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، ماہر قانون دان یافث نوید ہاشمی، سابق جج حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن، جماعت اسلامی کے رہنما خواجہ عاصم رضا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ محمد عارف رضوی، پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے بابو نفیس احمد انصاری، انچارج خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران خانم زاہدہ بخاری، صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، پروفیسر عبدالماجد وٹو اور مولانا عبدالحق مجاہد سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری مفتی منیب الرحمن کا متنازع بیان، پاکستان کو امریکہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ترغیب

شرکاء نے ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔

10:24 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔