تکفیری مفتی منیب الرحمن کی پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ترغیب
شیعیت نیوز : تکفیری مفتی منیب الرحمن نے ایک بار پھر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے۔
مفتی منیب الرحمن نے اپوزیشن کے مشترکہ رویے کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے موقع پر اپوزیشن کا جلسہ منسوخ کرنا قابل تعریف اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم قومی مفاد میں ہے، باہمی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے، حکومت اور اپوزیشن مل کر متفقہ لائحہ عمل طے کریں تو بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع: منارا بستی پر راکٹ حملہ
مفتی منیب الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ مثبت اقدامات سے قومی تشخص مضبوط ہوگا، پاکستان کو ترکی، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہیے، جنگ بندی کو پٹڑی سے اتارنے کی کوششیں عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔
یہ بیان شیعہ برادری اور قومی حلقوں میں شدید غم و غصہ کا باعث بن گیا ہے، جہاں مفتی منیب الرحمن کو تکفیری عناصر کا حامی قرار دیا جا رہا ہے۔ متعدد شیعہ رہنماؤں نے ان کے بیان کو "امریکی سعودی ایجنڈے کی حمایت” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔







