ایرانی وزارت خارجہ کی تردید: اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی افواہیں بے بنیاد، ماضی کے معاہدوں پر عمل ضروری
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ سطحی ذریعہ نے اسلام آباد میں ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
ذریعے نے کہا کہ کچھ چینلز اور عرب نیوز ایجنسیوں کی طرف سے شائع ہونے والی خبر، جس میں وزارت خارجہ کے ترجمان کا حوالہ دیا گیا ہے، بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ وزارت نے اس حوالے سے کوئی انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی کوئی ایسا بیان جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور مزاحمتی بلاک کی فتح نے پوری امتِ مسلمہ کا وقار بحال کر دیا، عبدالملک الحوثی
انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے پہلے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے اور متعلقہ فریقوں کو پیغامات بھیجے ہیں کہ جب تک ماضی کے معاہدوں پر عمل نہیں کیا جاتا، جس میں لبنان کے خلاف جنگ کو روکنا شامل ہے، ہم مذاکرات میں حصہ نہیں لیں گے۔







