ٹرمپ جنگ جیت نہ سکے، مہنگی جنگ بے نتیجہ رہی، امریکی تجزیہ کار
شیعیت نیوز : امریکی سیاسی رسک تجزیہ کار ایئن بریمر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ کا آغاز تو کیا، لیکن انجام میں ناکامی کے ساتھ پیچھے ہٹنا پڑا، جبکہ یہ مہنگی جنگ بے نتیجہ ثابت ہوئی۔
اپنے تجزیے میں ایئن بریمر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے فتح کا اعلان حقیقت کے برعکس ہے، کیونکہ جنگ بندی دراصل ایک طرح کی پسپائی کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پیش
ان کے مطابق اس سیز فائر نے اس تنازع کو روک دیا، جس نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا تھا اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر علاقائی جنگ کے خدشات پیدا کر دیے تھے۔
امریکی سیاسی رسک تجزیہ کار نے کہا کہ ایران کا بنیادی نظامِ اقتدار اور اس کی طاقت کا ڈھانچہ بدستور قائم ہے، جبکہ توانائی سے متعلق علاقائی سیاست اور سیکیورٹی کے مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔
ایئن بریمر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اور بعد ازاں جنگ بندی دونوں فیصلے صدر ٹرمپ کے تھے، تاہم ایران میں حکومت کی تبدیلی کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس جنگ میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکا اور ایران کا اسٹریٹیجک ڈھانچہ جوں کا توں برقرار ہے۔
امریکی سیاسی رسک تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کے بڑے جغرافیائی و سیاسی اثرات امریکا کے مخالف ممالک کے حق میں گئے، جہاں روس کو تیل کی بڑھتی آمدنی سے فائدہ ہوا، جبکہ چین طویل المدتی طور پر اس صورتِ حال سے مستفید ہوتا دکھائی دیتا ہے۔







