صیہونی دہشت گردوں کا وحشیانہ حملہ: لبنانی شہداء کی تدفین کی تقریب پر بمباری، قبرستان تباہ، متعدد شہید

08 اپریل, 2026 12:24

شیعیت نیوز : صیہونی دہشت گرد رژیم نے ایک بار پھر اپنی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبنانی شہداء کی تدفین کی تقریب کے دوران شمسطار کے قبرستان کو بمباری کا نشانہ بنا دیا۔ اس وحشیانہ حملے میں بڑی تعداد میں لبنانی شہری شہید ہو گئے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لبنانی مزاحمتی شہداء کی تدفین کی تقریب جاری تھی۔ صیہونی دشمن نے جان بوجھ کر شہداء کے مقدس مقام کو نشانہ بنایا، جو انسانی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لبنانی مزاحمتی ذرائع نے اسے "دہشت گردی کی نئی مثال” قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی چوتھی سپر پاور کو سلام! ایران کا دس نکاتی امن منصوبہ ٹرمپ نے قبول کر لیا، امریکہ کے لیے ویتنام کے بعد سب سے بڑی اسٹریٹجک شکست

اس حملے نے لبنان بھر میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے اور عوام نے صیہونی دہشت گرد رژیم کے خلاف مزید مزاحمت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ حزب اللہ نے بھی اس جنایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا خون ضائع نہیں جائے گا اور صیہونی دشمن کو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

2:15 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔