امریکہ، اسرائیل اور ایران جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیرمقدم، اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی جانب سے حمایت

08 اپریل, 2026 08:48

شیعیت نیوز : امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا عالمی سطح پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے امریکہ ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے 10 نکاتی امن منصوبے میں کون سی شرائط شامل ہیں؟

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں دیرپا امن کے قیام پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی دس نکاتی تجویز کو عملی شکل دے کر ایک جامع امن معاہدے میں تبدیل کیا جائے اور ایسا معاہدہ کیا جائے جو نہ صرف ایران بلکہ عراق، لبنان اور یمن کے لیے بھی استحکام کا باعث بنے۔

ادھر انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فریقین کو خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سفارت کاری کا احترام کرنا چاہیے۔ وزارت خارجہ انڈونیشیا نے امن فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ سے تحقیقات کی اپیل بھی کی ہے۔

10:38 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔