انجینئر حمید حسین کا پارلیمنٹ میں خطاب، ٹل-پاراچنار روڈ کھولنے کا مطالبہ
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر، جناب انجینئر حمید حسین، رکنِ شوریٰ عالیٰ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی۔
اس موقع پر انہوں نے عرب امارات سے بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کا مسئلہ بھی اجاگر کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان اماراتی حکومت سے فوری رابطہ کرے اور دبئی سمیت دیگر شہروں میں مقیم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشتگرد نیتن یاہو کا دہشتگرد ٹرمپ سے رابطہ، جنگ بندی نہ کرنے پر زور
مزید برآں، انہوں نے ٹل-پاراچنار روڈ کی گزشتہ تقریباً دو سال سے جاری بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سڑک کھولنے کا مطالبہ کیا۔







