دہشتگرد نیتن یاہو کا دہشتگرد ٹرمپ سے رابطہ، جنگ بندی نہ کرنے پر زور

07 اپریل, 2026 12:21

شیعیت نیوز: ایک اسرائیلی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے جنگ بندی نہ کرنے پر زور دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ فوری جنگ بندی کے ممکنہ خطرات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ننھی بچی کی خواہش پر ایران کا تل ابیب کے لیے، گلابی میزائل

عہدیدار کے مطابق امریکی صدر نے نیتن یاہو کو واضح کیا کہ اگر ایران امریکی مطالبات تسلیم کر لیتا ہے تو جنگ بندی ممکن ہے، تاہم اس کے لیے ایران کو اپنا تمام افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا اور مستقبل میں یورینیم افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرانا ہوگی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے ایران کو منگل کی شام تک جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دینے کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں توانائی تنصیبات پر بڑے حملے کیے جائیں گے، جبکہ اسرائیل نے اس مرحلے پر جنگ بندی سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو واضح پیغام دیا کہ وہ منگل کی شام تک جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرے، بصورت دیگر ملک کے بجلی گھروں اور توانائی کے دیگر اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو پورا ایران ایک ہی رات میں تباہ کیا جا سکتا ہے، اور یہ رات منگل بھی ہو سکتی ہے، جبکہ تہران کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے محدود وقت دیا گیا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے پلوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا، تاہم انہوں نے اس کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی امید بھی ظاہر کی اور کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے اور ایران نیک نیتی سے مذاکرات کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکا ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی 45 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر غور کر رہا ہے، تاہم تاحال اس کی باضابطہ منظوری نہیں دی گئی۔

1:51 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔