ایران میں عوامی ردعمل، لاکھوں افراد دفاعِ وطن کے لیے میدان میں آگئے
شیعیت نیوز: گزشتہ رات امریکی صدر کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد ایران میں عوامی سطح پر غیر معمولی ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں لاکھوں افراد نے ملک کے دفاع میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے خود کو پیش کر دیا۔
ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ محاذ آرائی کے پیش نظر گزشتہ 10 دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے، جبکہ گزشتہ روز اس عمل میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جنگ بندی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوچکیں، ایرانی سفیر
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کا حصہ بنیں، جس پر بھرپور اور تیز رفتار ردعمل سامنے آیا۔
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے شہریوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے، جو دفاعِ وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے، جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملک کے دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔







